نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

دل کی آغوش سے یوں درد کے تاثر نکلے

دل کی آغوش سے یوں درد کے تاثر نکلے

اشک پھر میری نگاہوں سے ہیں اکثر نکلے

بات کرتا تھا ہمیشہ جو مسیحائی کی
اس کے پہلو سے کئی آج ہیں خنجر نکلے

چاند نکلا تو مرا چاند بھی آیا ہے نظر
حُسن کی دوڑ میں دونوں ہی برابر نکلے

زخم چھو کر وہ مرے ساتھ مسافر رویا
غیر تو دل کے رفیقوں سے بھی بہتر نکلے

جس گھڑی میری نگاہوں کو برستے دیکھا
اس گھڑی قہقہے اس شخص سے اکثر نکلے

کاش یوں ہو کہ وہ آئے تو نظر جھوم اٹھے
اس کی آمد سے کبھی پیار کا منظر نکلے

ہم نے اک عمر فریبوں میں گذاری عظمٰی
موم سمجھا تھا جسے وہ تو ہیں پتھر نکلے
  سیدہ عظمىٰ شاہ گردیزی
   آزادکشمیر راولاکوٹ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گزشتہ سے پیوستہ :ڈراما - من چلے کا سودا

گزشتہ سے پیوستہ (ڈراما نمبر ۱) خدا کی بستی (ڈراما نمبر ۲) آنگن ٹیڑھا (ڈراما نمبر ۳) جانگلوس (ڈراما نمبر۴) وارث (ڈراما نمبر ۵) تنہائیاں (ڈراما نمبر۶) اندھیرا اُجالا (ڈراما نمبر ۷) دھواں (ڈراما نمبر ۸) آنچ مُرَتِّب: مہران سانول (کراچی) پیشکش: اِدارہ اُردو اَدب پاکستان ڈراما نمبر۹ من چلے کا سودا پی ٹی وی کا ایک اور کلاسیک ڈرامہ جس پر اس زمانے میں کافی اعتراضات بھی سامنے آئے۔ معروف مصنف اشفاق احمد نے اسے تحریر کیا جو روحانیت کی جانب لگاﺅ رکھتے تھے جس کا اظہار اس ڈرامے میں بھی ہوتا ہے۔ فردوس جمال، خیام سرحدی اور قوی خان کو لے کر ہدایتکار راشد ڈار نے اس ڈرامے کو تیار کیا جس میں ایک ماڈرن شخص کو اپنی زندگی سے بیزاری کے بعد صوفی ازم اور روحانیت کی جانب مائل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس سفر پر اکثر حلقوں کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آئے تاہم اس کے باوجود یہ ڈرامہ اپنے دور میں سپر ہٹ ثابت ہوا۔  جاری ہے ۔۔۔۔۔

اردو زبان کے انقلابی شاعر حبیب جالب کی برسی

اردو زبان کے انقلابی شاعر حبیب جالب کی برسی  آج اردو زبان کے انقلابی شاعر حبیب جالب کی برسی منائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنی  زندگی وقف کرنے والے اپنے دور کے انقلابی شاعر حبیب جالب کی برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ان کا اصل نام حبیب احمد تھا۔ وہ 24 مارچ 1928ءکو میانی افغاناں، ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ جالب نے زندگی بھر عوام کے مسائل اور خیالات کی ترجمانی کی اور عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہے۔ 1962ءمیں انہوں نے صدر ایوب خان کے آئین کے خلاف اپنی مشہور نظم ”دستور“ کہی جس کا یہ مصرع ’ایسے دستور کو صبح بے نور کو میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا‘ پورے ملک میں گونج اٹھا۔ بعد ازاں جالب نے محترمہ فاطمہ جناح کی صدارتی مہم میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ سیاسی اعتبار سے وہ نیشنل عوامی پارٹی سے منسلک رہے اور انہوں نے عمر کا بیشتر حصہ اسی پارٹی کے ساتھ وابستہ رہ کر بسر کیا۔ انہوں نے ہر عہد میں سیاسی اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی جس کی وجہ سے وہ ہر عہد میں حکومت کے معتوب اور عوام کے محبوب رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے عہد میں ان کی نظم’ ’لاڑکانے ...

خصوصی تحریر - از قلم ناہید ورک

(خصوصی تحریر (از قلم ناہید ورک) پیشکش: ادارہ اردو ادب شاعرات کی نظموں میں جدید عورت کا تصوّر پاکستان کے تاریخی، سیاسی اور قومی شعور میں خواتین اہلِ قلم کی شاعری نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ شاعری نہ صرف تحریکِ نسواں کی ترقی پر روشنی ڈالتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ مُلک کے سیاسی اور سماجی حالات پر بھی ت فصیلی تنقید فراہم کرتی ہے۔ عصرِ حاضر میں بیشتر خواتین شاعرات کی نظم روایت سے ہٹ کر اپنے آس پاس کے ماحول کو اپنے اندر سمو چکی ہے جو بنیادی طور پر زندگی کی سچائیوں کی تلاش ہے ـ خواتین شاعرات نے بحیثیت عورت اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کی طرف بہت توجہ کی ہے اور اپنے تانیثی تجربے، مشاہدے اور احتجاج کو اپنی آزاد نظم کا حصہ بنایا ہےـ خواتین کی آزاد نظموں میں لفظوں کی حُسن کاری کی بجائے عصری احساسات بغیر کسی لفظی تصنع کے بے باکی سے بیان کئے گئے ہیں ـ آزاد نظم لکھنے والی شاعرات نے اپنے احساس کے اظہار کیلئے علامات اور استعارے اپنے گردوپیش سے لئے ہیں جن سے بحیثیت عورت اس کو واسطہ رہتا ہے ـ اُردو ادب کی معروف و ممتاز شاعرات میں سے چند اہم نام زہرہ نگاہ، فہمیدہ ریاض، کشور ناہی...