نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اردو کے سینئر ادیب اور ناول نگار , 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

 اکرام بریلوی

اردو کے سینئر ادیب اور ناول نگار انتقال کرگئے


کینیڈا میں مقیم اردو کے سینئر ادیب اور ناول نگار , 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اکرام بریلوی 30 جون 1918 کو پیدا ہوئے تھے۔ انکا اصل نام سید سعادت حسین کاظمی تھا لیکن انہوں نے قلمی نام اکرام بریلوی اختیار کیا تھا۔

تصانیف و تالیف
رہ نورد شوق، کراچی، بختیار اکیڈمی، جون 2012ء، 324 (ناول)
عشرت آفریں کی شاعری 
مومن خاں مومن 
تیسری نسل ، ، ، (افسانہ)
برف کی دیوار ، ، ، (ڈراما
تیز ہوا میں پتے ، ، ، (افسانہ)
کانٹے کی زبان ، ، (ناولٹ)
حسرتِ تعمیر 
سرسری تم جہاں سے گذرے ناشر: بختیار اکیڈمی کراچی
جوش: شخص و شاعر (1998ء) تنقید
ازہ آئینہ
جمع تفریق تقسیم ،کراچی، البلال ادب پبلیکیشنز، 1999ء، (ناول)
پل صراط، کراچی، مکتبہ افکار، جنوری 1988ء، 43 (ناول)
(1) ابتدائیہ از محمد علی صدیقی بتاریخ یکم ستمبر 1987ء 13- 7 (2) مملوکہ، کراچی، کتب خانہ انجمن ترقی اُردو پاکستان 
شرار سنگ (1957ء) مختصر ڈرامے
سوداگر (1957ء) ڈرامہ
گردش (1956ء) ناول
نیا اُفق (1946ء) ناول
فانی بدایونی: شخصیت اور شاعری ناشر: بختیار اکیڈمی، کراچی
آشوب سرا : ناول
سلطان جمیل نسیم کے افسانے-تنقید اور تجزیہ
لاوا: ناول
زلف کے سر ہونے تک(1958ء)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گزشتہ سے پیوستہ :ڈراما - من چلے کا سودا

گزشتہ سے پیوستہ (ڈراما نمبر ۱) خدا کی بستی (ڈراما نمبر ۲) آنگن ٹیڑھا (ڈراما نمبر ۳) جانگلوس (ڈراما نمبر۴) وارث (ڈراما نمبر ۵) تنہائیاں (ڈراما نمبر۶) اندھیرا اُجالا (ڈراما نمبر ۷) دھواں (ڈراما نمبر ۸) آنچ مُرَتِّب: مہران سانول (کراچی) پیشکش: اِدارہ اُردو اَدب پاکستان ڈراما نمبر۹ من چلے کا سودا پی ٹی وی کا ایک اور کلاسیک ڈرامہ جس پر اس زمانے میں کافی اعتراضات بھی سامنے آئے۔ معروف مصنف اشفاق احمد نے اسے تحریر کیا جو روحانیت کی جانب لگاﺅ رکھتے تھے جس کا اظہار اس ڈرامے میں بھی ہوتا ہے۔ فردوس جمال، خیام سرحدی اور قوی خان کو لے کر ہدایتکار راشد ڈار نے اس ڈرامے کو تیار کیا جس میں ایک ماڈرن شخص کو اپنی زندگی سے بیزاری کے بعد صوفی ازم اور روحانیت کی جانب مائل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس سفر پر اکثر حلقوں کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آئے تاہم اس کے باوجود یہ ڈرامہ اپنے دور میں سپر ہٹ ثابت ہوا۔  جاری ہے ۔۔۔۔۔

منیر نیازی کی غزل ( بیان و بدیع کے تناظر میں)

تحریر: ڈاکٹر سمیرا اعجاز پیشکش: ادارہ اردو ادب یہ تحریر دو حصّوں مِیں پیش کی جائے گی۔ (پہلا حصّہ) منیر نیازی کی غزل ( بیان و بدیع کے تناظر میں منیر نیازی کی غزل روایت اور جدّت کے احساس سے مملو ہے۔ اُنھوں نے جہاں نئے موضوعات و اسالیب سے شاعری کو ہم کنار کیا وہیں فنّی سطح پر بھی تخلیقی قوت عطا کی۔ اُن کی غزل بیان و بدیع کے حسن سے مزین ہونے کی بنا پر ندرتِ فن، تازہ بیانی اور تازہ خیالی کی حامل ہے۔علم بیان کا اہم ستون تشبیہ ہے۔ فن تشبیہ مختلف چیزوں میں مشابہتیں دریافت کرنے کا نام ہے جو شاعری میں توضیح و توجیہہ، لطافت، حُسنِ ادا، شگفتگی اور جدت و ایجاز کی خوبیاں پیدا کرتا ہے۔ منیر نیازی کی غزل میں موجود تشبیہات اُن کی فکری و فنی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اُنھوں نے فکر و فن کے امتزاج سے ایک حسین سنگم کی تخلیق کی ہے۔ اس لیے اُن کی تشبیہات محض تزئین و آرایش کا وسیلہ نہیں بلکہ فکری ڈھانچے کا جزو بن کر سامنے آتی ہیں۔ اس طرح یہ تشبیہات فنی خوبی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معانی کی توضیح و توجیہہ کا کام بھی کرتی ہیں۔ اُن کے ہاں تشبیہ کی مختلف شکلیں اور صورتیں ملتی ہیں۔ چند مثالیں...

دل کی آغوش سے یوں درد کے تاثر نکلے

دل کی آغوش سے یوں درد کے تاثر نکلے اشک پھر میری نگاہوں سے ہیں اکثر نکلے بات کرتا تھا ہمیشہ جو مسیحائی کی اس کے پہلو سے کئی آج ہیں خنجر نکلے چاند نکلا تو مرا چاند بھی آیا ہے نظر حُسن کی دوڑ میں دونوں ہی برابر نکلے زخم چھو کر وہ مرے ساتھ مسافر رویا غیر تو دل کے رفیقوں سے بھی بہتر نکلے جس گھڑی میری نگاہوں کو برستے دیکھا اس گھڑی قہقہے اس شخص سے اکثر نکلے کاش یوں ہو کہ وہ آئے تو نظر جھوم اٹھے اس کی آمد سے کبھی پیار کا منظر نکلے ہم نے اک عمر فریبوں میں گذاری عظمٰی موم سمجھا تھا جسے وہ تو ہیں پتھر نکلے   سیدہ عظمىٰ شاہ گردیزی    آزادکشمیر راولاکوٹ